Time 28 جولائی ، 2023
کھیل

رضوان کا 2 دن میں دو مختلف براعظموں میں کرکٹ کھیلنے کا منفرد کارنامہ

رضوان نے کل کولمبو، سری لنکا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلا اور آج کینیڈا کے شہر بریمپٹون میں وینکوور نائٹس کی طرف سے گلوبل ٹی20 میچ میں شرکت کی/ فوٹو جیو نیوز
رضوان نے کل کولمبو، سری لنکا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلا اور آج کینیڈا کے شہر بریمپٹون میں وینکوور نائٹس کی طرف سے گلوبل ٹی20 میچ میں شرکت کی/ فوٹو جیو نیوز

رضوان نے  2 دن میں دو مختلف براعظموں میں کرکٹ کھیلنے کا منفرد کارنامہ انجام دیا ہے۔

رضوان نے کل کولمبو، سری لنکا میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلا  اور آج  کینیڈا کے شہر  بریمپٹون میں وینکوور نائٹس کی طرف سے گلوبل ٹی20 میچ میں شرکت کی۔

محمد رضوان کو کولمبو ٹیسٹ میں کنکشن متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا، کولمبو سے بریمپٹن کا فاصلہ 1400 کلو میٹر  اور کم از کم فلائٹ کا دورانیہ 18 گھنٹے ہے۔

سوشل میڈیا پر فینز نے محمد رضوان کی کھیل سے لگن پر پذیرائی کی اور فینز کی جانب سے لکھا گیا کہ کل کولمبو، آج کینیڈا میں کھیل کر رضوان کی کھیل سے محبت ثابت ہوتی ہے۔

بعض شائقین نے فٹنس اور ورک لوڈ کو مینج نہ کرنے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔

مزید خبریں :