Time 29 جولائی ، 2023
کاروبار

پی ایس ایکس: رواں ہفتے 100 انڈیکس 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہا

4 روزہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 47 ہزار 77 پر ہے اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 1520پوائنٹس کے بینڈ میں رہا/ فائل فوٹو
4 روزہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 47 ہزار 77 پر ہے اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 1520پوائنٹس کے بینڈ میں رہا/ فائل فوٹو 

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی سطح 20 ماہ میں بلند ترین رہی اور انڈیکس کاروباری ہفتے میں 1156 پوائنٹس مثبت رہا۔

4 روزہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 47 ہزار 77 پر ہے اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 1520پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جب کہ ہفتہ بھر میں ایک ارب 50 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرزبازارکےکاروبار کی مالیت 50 ارب 41 کروڑ روپے رہی اور  مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 135 ارب روپے بڑھی ہے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری ہفتے کے اختتام پر 7098 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :