کاروبار
Time 29 جولائی ، 2023

عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کرگئی

بھارت کی ہالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے/ فائل فوٹو
بھارت کی ہالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے/ فائل فوٹو

عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کرگئی۔

بھارت کی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد  کردی گئی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چاول کی برآمدات پر پابندی سے عالمی سطح پر چاول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

بھارتی حکام کے مطابق چاول کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جہاں دکانوں، اسٹورز اور مارکیٹوں پر چاول ملنا بند ہوگئے۔ 

امریکی عوام نے بوکھلاہٹ میں ایک ہی ساتھ کئی ٹن چاول خرید لیے اور ٹرالیاں چاول کے تھیلوں سے بھر لیں اور چاول کے شیلفس خالی کر دیے گئے۔

مزید خبریں :