Time 29 جولائی ، 2023
پاکستان

دریائے ستلج کے کنارے سیلفی لیتے ہوئے 3 دوست سیلاب میں ڈوب گئے، دو کو بچالیا گیا

بہاولنگر مومیکا کے قریب دریائے ستلج کے کنارے سیلفی لیتے ہوئے تین دوست سیلاب میں ڈوب گئے۔

تینوں نوجوان سرکلر روڑ بہاولنگر کے رہائشی ہیں جو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب میں سیلفیاں بنانے گئے تھے۔

سیلفی لیتے ہوئے تین دوست سیلاب میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا جبکہ 12سال کے عثمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :