Time 31 جولائی ، 2023
پاکستان

سکھر: پولیس نے گودام پر چھاپہ مار کر سیکڑوں موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کرکارروائی شروع کردی گئی ہے: ایس ایس پی/ فائل فوٹو
برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کرکارروائی شروع کردی گئی ہے: ایس ایس پی/ فائل فوٹو

سکھر پولیس نے سائٹ ایریا کےقریب ایک گودام پرچھاپہ مارکرچوری کی گئی سیکڑوں موٹرسائیکل برآمد کرلیں۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کے مطابق موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ملزم کا پیچھا کرنے پر مقامی افراد کو گودام کا پتا چلا، مقامی افراد کے پہنچنے پر ملزمان گودام سے فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی نےبتایا کہ کارروائی کے دوران 100 سے زائد چوری کی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں، برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کرکارروائی شروع کردی گئی ہے جب کہ چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :