Geo News
Geo News

Time 31 جولائی ، 2023
پاکستان

سی پیک منصوبے کے 10 برس مکمل ہونے پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری

شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ نے مشترکہ طور پر گلوب کا بٹن دبا کر 10 سالہ تقریبات کا آغاز کیا— فوٹو: پی آئی ڈی
 شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ نے مشترکہ طور پر گلوب کا بٹن دبا کر 10 سالہ تقریبات کا آغاز کیا— فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے دس برس مکمل ہونے پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا گیا۔

سی پیک منصوبے کے 10 سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے شرکت کی۔

تقریب میں شہباز شریف اور چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ نے مشترکہ طور پر گلوب کا بٹن دبا کر 10 سالہ تقریبات کا آغاز کیا اور یادگاری سکہ اور یادگاری ٹکٹ کا اجرا کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے چینی نائب وزیراعظم کو یادگاری سکہ بھی پیش کیا۔