کھیل

ورلڈ جونیئر اسکواش کے فاتح حمزہ خان وطن پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جتوائی ہے/فوٹوجیو نیوز
حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جتوائی ہے/فوٹوجیو نیوز 

37 سال بعد پاکستان  کو ورلڈ جونیئر اسکواش ٹائٹل جتوانے والے  قومی اسکواش ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سےوطن واپس پہنچ گئے جہاں اسلام آباد ائیر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

 چند روز قبل پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم  کی تھی ، آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین - ایک سے شکست دی تھی۔

حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا، 37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

  حمزہ خان کا اسلام آباد ائیر پورٹ  پر پرتپاک استقبال  آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ ، اسپورٹس  بورڈ اور اسکواش فیڈریشن حکام نے  کیا۔

مزید خبریں :