01 اگست ، 2023
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی میں ہدف سے زائد محصولات جمع کر لیے۔
ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی 2023 میں 534 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 538 ارب روپے جمع ہوئے۔
ایف بی آر نے بتایاکہ جولائی 2023 میں 49 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے دوران براہ راست ٹیکسزکی مد میں 30فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں اس ماہ ان لینڈ ریونیو ٹیکسز کی مد میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔