01 اگست ، 2023
تھرپارکر میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 6 بچے انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 6 بچے انتقال کر گئے ہیں۔
محمکہ صحت نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والے بچے نومولود ہیں، بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 93 اور رواں سال میں 515 ہوگئی ہے۔