Time 03 اگست ، 2023
پاکستان

کوئی کتنا ہی طاقتور ہو قانون کے دائرے میں لایا جائے: مریم کی رضوانہ سے ملاقات کے بعد گفتگو

رضوانہ جیسے نہ جانے کتنے کیسز خوف کے باعث خاموش کرادیےجاتے ہیں، رضوانہ کے معاملے پر مجھے بہت دکھ اور تکلیف ہوئی: چیف آرگنائزر ن لیگ/ فوٹو سوشل میڈیا
رضوانہ جیسے نہ جانے کتنے کیسز خوف کے باعث خاموش کرادیےجاتے ہیں، رضوانہ کے معاملے پر مجھے بہت دکھ اور تکلیف ہوئی: چیف آرگنائزر ن لیگ/ فوٹو سوشل میڈیا

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ کی عیادت کے بعد کہا کہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے قانون کے دائرے میں لایا جائے۔

چیف آرگنائزر مریم نواز  نے تشدد کا نشانہ بننے والی ملازمہ رضوانہ سے جنرل اسپتال میں ملاقات کی۔

اس موقع پر  میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ رضوانہ جیسے نہ جانے کتنےکیسز خوف کے باعث خاموش کرادیےجاتے ہیں، رضوانہ کے معاملے پر مجھے بہت دکھ اور تکلیف ہوئی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ میرا مقصد رضوانہ پر ہونے والے ظلم کو سامنے لانا ہے، بچوں کی تعلیم و تربیت اور حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے قانون کے دائرے میں لایا  جائے۔

واضح رہے کہ 24 جولائی کو تشدد کی شکار 14 سالہ بچی رضوانہ کا معاملہ سامنے آيا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو اسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ خوف زدہ تھی۔

مزید خبریں :