Time 04 اگست ، 2023
دنیا

نائجر میں اگر فوجی بغاوت کامیابی ہوئی تو یہ دنیا کیلئے تباہی ہوگی: معزول صدر

امریکا سمیت دیگر عالمی برادری ہمارے ملک میں آئین کی بحالی کے لیے ضرور مدد کریں: نائجر کے معزول صدر کا واشنگٹن پوسٹ میں مضمون/ فوٹو اے ایف پی
امریکا سمیت دیگر عالمی برادری ہمارے ملک میں آئین کی بحالی کے لیے ضرور مدد کریں: نائجر کے معزول صدر کا واشنگٹن پوسٹ میں مضمون/ فوٹو اے ایف پی

نائجر کے معزول صدر محمد بازوم نے ملک میں فوجی بغاوت کی کامیابی کی صورت میں دنیا کو بڑی تباہی سے خبردار کردیا۔

نائجر کے معزول صدر محمد بازوم نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں عالمی برادری سے ان کی حکومت واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ ملک میں فوجی بغاوت کی کامیاب کی صورت میں دنیا کے لیے خطرناک نتائج ہوں گے۔

محمد بازوم نے اپنے مضمون میں لکھا ہےکہ امریکا سمیت دیگر عالمی برادری ان کے ملک میں آئین کی بحالی کے لیے ضرور مدد کریں۔

معزول صدر نے لکھا کہ 26 جولائی کو فوج میں موجود ایک بڑے دھڑے نے میری حکومت کے خلاف بغاوت کردی جس کی کوئی توجیح نہیں ہے، اگر یہ بغاوت کامیاب ہوتی ہے تو اس کے نتائج ہمارے ملک، خطے اور دنیا کے لیے انتہائی خطرناک ہوں گے۔

واضح رہےکہ نائجر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے صدارتی گارڈز کے کمانڈر جنرل عبد الرحمان چیانی المعروف جنرل عمر چیانی نے خود کو سربراہ مملکت قرار دیا ہے۔

قوم سے خطاب میں جنرل عبد الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک کی سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال اور بیڈ گورننس کے باعث حکومت کا تختہ الٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :