04 اگست ، 2023
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے پاکستان فٹبال ٹیم کی سپورٹ کا اعلان کردیا۔
جاوید آفریدی نے پاکستان فٹبال ٹیم کی سپورٹ کا اعلان کیا اور خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کمبوڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ پاکستان میں کھیلے۔
جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہوں۔
خیال رہے پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ 17 اکتوبر کو پاکستان میں شیڈول ہے، پاکستان اس سے قبل اوے میچ کمبوڈیا میں 12 اکتوبر کو کھیلے گا۔