Time 05 اگست ، 2023
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصاویری نمائش

مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی مظالم کے بارے میں پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصاویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری یاسین ملک اور دیگر کشمیری رہنماؤں کی آزادی کے لیے کردار ادا کرے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں بھی پاکستانی سفارت خانے میں یوم استحصال کشمیرکی تقریب ہوئی۔

سفیر پاکستان مسعود خان نے کہاکہ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام کشمیریوں کے خلاف اورکشمیر کی تاریخ میں تاریک ترین دن تھا۔

مزید خبریں :