Geo News
Geo News

Time 05 اگست ، 2023
انٹرٹینمنٹ

جیو کی ڈرامہ سیریل ’احرام جنون‘ نے یوٹیوب پر تہلکہ مچا دیا

جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کی ڈرامہ سیریل ’احرام جنون‘ نے ناظرین کی دلچسپیاں سمیٹ کر ناصرف جیو ٹی وی بلکہ یوٹیوب پر بھی تہلکہ مچا دیا۔

ڈرامہ سیریل احرام جنون میں شانزے کی محبت نے جہاں ریٹنگ چارٹ پر فتح کے جھنڈے لہرائے وہیں اس کے گیت، پروموشن اور اقساط نے 514 ملین ویوز کی پذیرائی بھی نام کر لی۔