06 اگست ، 2023
آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
صدر الہام علیئوف نے کہا کہ پاکستان نے آج تک آذر بائیجانی زمینوں پر قبضے کے باعث آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں بنائے، ہم مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیں گے۔
آذربائیجانی صدر الہام علیئوف نے پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، دفاعی، فوجی اور دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔
صدر الہام علیئوف نے ہر آفت اور کٹھن وقت میں مدد اور تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے باہمی تعلقات سے تینوں ممالک مستفید ہوئے ہیں۔