ویمنز ورلڈکپ: انگلینڈ نے پنالٹی ککس پر نائیجیریا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

سن کارپ فٹبال اسٹیڈیم، آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل میں میچ کے مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی— فوٹو: سوشل میڈیا
سن کارپ فٹبال اسٹیڈیم، آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل میں میچ کے مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی— فوٹو: سوشل میڈیا

انگلینڈ نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد نائیجیریا کو پنالٹی کس پر 2-4  سے شکست دے کر ویمنز  ورلڈ کپ فٹبال کے کوارٹر میں جگہ بنالی۔

سن کارپ فٹبال اسٹیڈیم، آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل میں میچ کے مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

کھیل کے اضافی وقت میں میں بھی دونوں ٹیمیں کوششوں کے باوجود گول نہ کرسکیں جس کے بعد میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا فیصلہ کیا گیا۔

 بالآ خر پنالٹی کِکس پر انگلینڈ نے نائیجیریا کو 2-4  سے شکست دے کر ٹاپ 8 میں  جگہ  بنالی۔

مزید خبریں :