Time 07 اگست ، 2023
کھیل

افغانستان کیخلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان 10 اگست تک متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیے جانے کے بعد افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان 10 اگست تک کیے جانے کا امکان ہے— فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیے جانے کے بعد افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان 10 اگست تک کیے جانے کا امکان ہے— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیے جانے کے بعد افغانستان کے خلاف سیریز  اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان 10 اگست تک کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں تشکیل دی جانے والی سلیکشن کمیٹی میں کوچز کی شمولیت کی پالیسی عارضی ہے، وقت کی کمی کے باعث پالیسی کو برقرار رکھا گیاہے، انضمام الحق کو اپنی مرضی کے مطابق سلیکشن ٹیم بنانے کا اختیار ہوگا، ممکنہ طور پر ورلڈ کپ کی ٹیم کے انتخاب سے قبل انضمام اپنی سلیکشن ٹیم بنا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ انضمام الحق کو  پی سی بی نے چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن اور سیکرٹری حسن چیمہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں :