09 اگست ، 2023
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کا نیا تبدیل شدہ شیڈول جاری کردیا ہے، پاکستان کے بھارت، سری لنکا اور انگلینڈ کیخلاف میچز کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔
اکتوبر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی نے ترمیم شدہ حتمی شیڈول جاری کردیا ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 اکتوبر کو ہونیوالا میچ اب احمد آباد میں ہی 14 اکتوبر کو ہوگا جب کہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پہلے 12 اکتوبر کو ہونا تھا۔
کولکتہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ اب 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ احمد آباد اور کولکتہ کے پولیس حکام نے مذہبی تہواروں کی وجہ سے سکیورٹی کی فراہمی سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے میچز کی تاریخ تبدیل کرنے کو کہا تھا۔
دیگر ری شیڈولڈ میچز میں انگلینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان 10 اکتوبر کو ہونیوالا میچ اب ڈے میچ ہوگا، پہلے یہ میچ ڈے نائٹ ہونا تھا۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ 13 اکتوبر کے بجائے 12 اکتوبر کو ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کا میچ 14 کی بجائے 13 اکتوبر کو ہوگا۔
افغانستان اور انگلینڈ کا میچ 14 کی بجائے 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بنگلا دیش اور آسٹریلیا کا میچ 12 کی بجائے 11 نومبر کو ہوگا، یہ ڈے میچ ہوگا۔ انڈیا اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ اب 11 کی بجائے 12 نومبر کو کھیلا جائے گا۔