Time 09 اگست ، 2023
دنیا

دمام میں خواتین کے اغوا اور زیادتی کے مجرم سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی

عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر سعودی شہری القرنی کو موت کی سزا سنائی تھی— فوٹو:فائل
عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر سعودی شہری القرنی کو موت کی سزا سنائی تھی— فوٹو:فائل

سعودی عرب کے شہر دمام میں خواتین کے اغوا، تشدد اور زیادتی کے مجرم سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری خواتین کو اغوا کرکے ویران جگہ لے جا کر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر سعودی شہری القرنی کو موت کی سزا سنائی تھی۔

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ سے توثیق کے بعد آج موت کی سزا پر عمل درآمد کردیا گیا۔

مزید خبریں :