Geo News
Geo News

Time 10 اگست ، 2023
دنیا

ویڈیو: اسکول سے لوٹتی 9 سالہ بچی پر بپھری ہوئی گائے نے حملہ کردیا

بھارتی ریاست چنئی میں اسکول سے واپس گھر جاتی ہوئی 9 سالہ بچی پر بپھری ہوئی گائےنے اچانک سے پے در پے حملوں کا شکار بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی والدہ کے ساتھ اسکول سے گھر واپس جاتے ہوئی 9 سالہ بچی پر راستے سے گذرتی گائے نے اچانک سے پے در پے حملے کرنا شروع کر دیے، بچی پر گائے کے حملوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔

 وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی اپنی والدہ کے ساتھ جا رہی ہے کہ اچانک گائے بپھر جاتی ہے اور بچی پر حملہ کردیتی ہے، محلے کے لوگ گائے کا دھیان بھٹکانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم دوبارہ گائے بچی پر حملہ کر دیتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ اپنے گھروں سے کھڑے بچی پر گائے کے حملے کو بے حس تماش بینوں کی طرح دیکھ رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ بہادری سے بپھری ہوئی گائے کے حملے سے بچی کو بچانے کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کو بچانے کیلئے آنے والے لوگوں کی کوششوں سے گائے ڈر کر ایک طرف بھاگ جاتی ہے اور محلے کے لوگ زخمی بچی کو جاکر اٹھالیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کو قریبی اسپتال منتقل کرکے اس کا علاج شروع کردیا گیا ہے، پولیس نے گائے کے مالک کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے جبکہ کارپوریشن حکام نے گائے کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔