10 اگست ، 2023
قومی ون ڈے ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پر ناراض شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر شکوہ کردیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی فاسٹ بولر سے باز پرس کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایشیا کپ اور افغانستان سیریز میں سلیکٹ نہ ہونے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر کے پریس کانفرنس میں کسی صحافی یا تجزیہ کار نے میرے بارے میں سوال پوچھنے کی ہمت نہیں کی۔
سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستانی پیسرز کے پرفارمنس سے متعلق اعداد و شمار پوسٹ کئے تھے جن میں بھی دھانی کا نام شامل نہیں تھا۔
سابق کپتان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے ردعمل میں شاہنواز دھانی نے اپنی پرفارمنس کے اعداد و شمار پوسٹ کرتے ہوئے راشد لطیف سے سوال کیا کہ کیا دھانی پاکستانی پیسر نہیں ہے؟
دوسری جانب شاہنواز دھانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیے جانے والے بیان پر پی سی بی مینجمنٹ بھی نالاں ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کی جانب سے کا شاہنواز دھانی سے سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان سے متعلق بازپرس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔