11 اگست ، 2023
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں کوالٹی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم جیتنا چاہتے ہیں لیکن کئی سوال حل طلب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے کوالٹی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے جس کیلئے میں ایشیا کپ میں کوالٹی ٹیموں کے خلاف بھارتی کھلاڑیوں کو پریشر میں اچھا کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔
روہت شرما نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے ایشیاکپ کا ہونا اچھی بات ہے، کمبی نیشن کے لیے ہمارے پاس کئی ایک نام ہیں دیکھتے ہیں کون منتخب ہوتا ہے، مجھ سمیت کوئی بھی آٹو میٹک سلیکشن نہیں ہے۔
بھارتی کپتان نے ٹیم سلیکشن پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کی ٹیم میں جگہ کے لیے گارنٹی نہیں ہے،ہم کسی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ ٹیم میں ہو، ویسٹ انڈیز میں اچھے ون ڈے میچز ہوئے اب ایشیا کپ میں اچھی حریف ٹیموں سے مقابلہ ہوگا۔