11 اگست ، 2023
ہنگو میں کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سابق رکن اسمبلی خورشید بیگم کے شوہر انتقال کر گئے۔
مقامی پولیس کے مطابق کار کے بےقابو ہو کر درخت سے ٹکرانے کا واقعہ در سمند میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے جاں بحق ایڈووکيٹ سعید شاہ بخاری سابق ایم پی اے خورشید بیگم کے شوہر تھے، حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔