Time 13 اگست ، 2023
پاکستان

رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ تفتیش کیلئے طلب

سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ پر الزام ہے کہ اس نے کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر 5 ماہ کے عرصے میں بدترین تشدد کیا— فوٹو: فائل
سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ پر الزام ہے کہ اس نے کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر 5 ماہ کے عرصے میں بدترین تشدد کیا— فوٹو: فائل

رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کو تفتیش کیلئے طلب کرلیا گیاہے۔

سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ پر الزام ہے کہ اس نے کم سن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر 5 ماہ کے عرصے میں بدترین تشدد کیا، تشدد سے وہ زخمی ہوئی تو علاج نہ کرایا، یہاں تک کہ سر پر لگے زخموں میں کیڑے پڑ گئے تاہم ملزمہ سومیہ نے تشدد کے الزامات سے انکار کیا ہے۔

سول جج عاصم حفیظ اپنی اہلیہ سومیہ کا یہ کہہ کر دفاع کرتے رہے ہیں کہ ان کی اہلیہ مزاج کی تیز ضرور ہیں لیکن سومیہ نے رضوانہ پر تشدد نہیں کیا۔

تشدد کیس میں اسلام آباد پولیس کی 8 رکنی جے آئی ٹی نے سول جج عاصم حفیظ کو تفتیش کیلیے بلانے کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ سے رابطہ کیا تھا۔

مزید خبریں :