Geo News
Geo News

Time 15 اگست ، 2023
دنیا

ایران کے آخری بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی

دونوں میں تین برس سے گہری دوستی تھی، شہزادی کی منگنی کی تصدیق سابق شاہی گھرانے نے سوشل میڈیا پر کی__فوٹو: انسٹاگرام
دونوں میں تین برس سے گہری دوستی تھی، شہزادی کی منگنی کی تصدیق سابق شاہی گھرانے نے سوشل میڈیا پر کی__فوٹو: انسٹاگرام

ایران کے سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ شہزادی ایمان پہلوی کی منگنی امریکی ادارے میں کام کرنے والے ساتھی بریڈلی شرمین سے ہوئی ہے۔ 

دونوں میں تین برس سے گہری دوستی تھی، شہزادی کی منگنی کی تصدیق سابق شاہی گھرانے نے سوشل میڈیا پر کی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات 2017 میں ایک مشترکہ دوست کے گھر ہوئی تھی، بعدازاں عالمی وبا کووڈ 19 کے دوران دونوں کی دوستی پروان چڑھی۔

1959 میں شہزادی کے دادا ، ایران کے سابق اور آخری بادشاہ محمد رضا نے 40 برس کی عمر میں 21 سالہ فرح دیبا سے عالیشان شادی کی تھی جس کے چرچے کئی عرصے تک زبان زدِ عام رہے۔

1959 میں شہزادی کے دادا ، ایران کے سابق اور آخری بادشاہ محمد رضا نے 40 برس کی عمر میں 21 سالہ فرح دیبا سے عالیشان شادی کی__فوٹو: برطانوی میڈیا
1959 میں شہزادی کے دادا ، ایران کے سابق اور آخری بادشاہ محمد رضا نے 40 برس کی عمر میں 21 سالہ فرح دیبا سے عالیشان شادی کی__فوٹو: برطانوی میڈیا

واضح رہے کہ محمد رضا پہلوی 16 ستمبر 1941 سے 11 فروری 1979 تک ایران کے بادشاہ رہے۔