Time 15 اگست ، 2023
کاروبار

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دیدی گئی

آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی، وزارت خزانہ نے پلان منظور کرلیا/ فائل فوٹو
آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دے گی، وزارت خزانہ نے پلان منظور کرلیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا جس کے تحت آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دےگی جب کہ خلاف ورزی کیے جانے پر ایڈوانس پیمنٹ ضبط اور معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی جب کہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  تھرڈ پارٹی کو ائیر پورٹ پر شاپنگ مال اور  برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔