Geo News
Geo News

Time 15 اگست ، 2023
پاکستان

بلوچستان کے دالبندین ائیرپورٹ پر ایک سال کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

رن وے کی تعمیر نو کیلئے فلائٹ آپریشن بند کیا گیا— فوٹو:فائل
رن وے کی تعمیر نو کیلئے فلائٹ آپریشن بند کیا گیا— فوٹو:فائل

بلوچستان کے دالبندین ائیرپورٹ پر ایک سال کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق دالبندین ائیرپورٹ کا رن وے نمبر 13/31 فلائٹ آپریشن کیلئے بند ہے اور یہ رن وے 6 اگست 2024 تک بند رہے گا۔

سی اے اے نے بتایاکہ نوٹم جاری کرکے ائیرلائنز کو دالبندین ائیرپورٹ کی بندش سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

رن وے کی تعمیر نو کیلئے فلائٹ آپریشن بند کیا گیا۔

حالیہ طوفانی بارشوں سے دالبندین ائیرپورٹ رن وے اور کنٹرول ٹاور کو نقصان پہنچا تھا۔