16 اگست ، 2023
ٹیکسلا میں ایزی لوڈ کے تنازع پر دکاندار کی فائرنگ سے گاہک جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹیکسلا میں دکاندار اور گاہک میں 500 روپے کے ایزی لوڈ پر تنازع ہوا جو تلخ کلامی کے بعد سنگین نوعیت اختیار کر گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دکاندار اور خریدار کے درمیان تلخ کلامی پر فائرنگ ہوئی اور دکاندار کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دکاندار کی فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔