راحت فتح علی خان کے گانے میں کنزہ ہاشمی اور بھارتی اداکار کرن واہی کی دھوم

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

عالمی شہرت یافتہ لیجنڈ گلوکار راحت فتح علی خان کا ایک نیا گانا جاری ہوا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی کے ہمراہ بھارتی اداکار و میزبان کرن واہی ہیں۔

کنزہ ہاشمی کی جانب سے 15 اگست کو انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے نئے گانے میرے ہوجاؤ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے جس میں آواز کا جادو راحت فتح علی خان نے جگایا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں دو لوگوں کی محبت کی داستان دکھائی گئی ہے، گانے کے بول  مانی منجوت نے لکھے ہیں جب کہ اس کے مناظر دبئی میں عکسبند کیے گئے۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

گانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک تقریباً 6 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ گانے کی ویڈیو جاری ہوتے ہی اس پر مداحوں کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔

ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداح بھی کرن واہی اور کنزہ کی کیمسٹری کو خوب پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کنزہ اور کرن کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی تھی، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش رہیں کہ شاید دونوں اداکار ایک ساتھ کوئی پروجیکٹ کررہے ہیں۔

مزید خبریں :