Time 16 اگست ، 2023
پاکستان

تشدد کا شکار رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری کردی گئی

پلاسٹک سرجری کے ذریعے رضوانہ کے دونوں گال اور آنکھ کے زخم کی گرافٹنگ ہوئی ہے جو ایک مشکل عمل ہے: پروفیسر جودت سلیم/ فائل فوٹو
پلاسٹک سرجری کے ذریعے رضوانہ کے دونوں گال اور آنکھ کے زخم کی گرافٹنگ ہوئی ہے جو ایک مشکل عمل ہے: پروفیسر جودت سلیم/ فائل فوٹو

لاہور: تشدد کا  شکارگھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری کردی گئی۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ  رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری کردی گئی ہے،  سرجری کے ذریعے رضوانہ کے دونوں گال اور آنکھ کے زخم کی گرافٹنگ ہوئی ہے جو  کہ ایک مشکل عمل ہے۔

پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ رضوانہ  کے سر اور کمر کے زخم صاف کر کے پٹی کی گئی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ  رضوانہ کے پلیٹ لیٹس اور خون کی مقدار بہتر ہوچکی ہے لیکن رضوانہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہے اور نہ ہی رضوانہ میں اتنی ہمت ہے کہ وہ ابھی چند قدم اٹھا سکے۔

واضح رہے کہ جنرل اسپتال لاہور میں زیر علاج 14 سالہ بچی رضوانہ پرتشدد کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آیا تھا۔

 بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا جب بچی کو اسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے، جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ شدید خوف کا شکار تھی۔

مزید خبریں :