پاکستان

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی کابینہ پر مشاورت مکمل

کابینہ ماہر تعلیم، ممتاز ڈاکٹرز، معروف سرجنز، ماہر معاشیات اورسکیورٹی معاملات کے ماہر افراد  پر  مشتمل ہوگی— فوٹو: فائل
کابینہ ماہر تعلیم، ممتاز ڈاکٹرز، معروف سرجنز، ماہر معاشیات اورسکیورٹی معاملات کے ماہر افراد پر مشتمل ہوگی— فوٹو: فائل

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی کابینہ پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کابینہ ماہر تعلیم، ممتاز ڈاکٹرز، معروف سرجنز، ماہر معاشیات اورسکیورٹی معاملات کے ماہر افراد  پر  مشتمل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں ڈاکٹرسعد نیاز، رعنا حسین اور ڈاکٹر جنید شاہ کی شمولیت کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بریگیڈیئر ریٹائر حارث نواز، مبین جمانی، صدیق میمن، احمد شاہ، ڈاکٹرعلی فرحان کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ کی کابینہ مکمل غیرجانبدار اور صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کام کرے گی، کابینہ کے وزراء میں بے داغ ماضی، تعلیمی اور پیشہ وارانہ قابلیت کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :