شیر شاہ پولیس نے چھالیہ اور انڈین گٹکا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی: سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی ) کیماڑی کیپٹن ( ر ) فیضان علی کی خصوصی ہدایت پر شیر شاہ پولیس نے چھالیہ اور انڈین گٹکا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایس ایچ او شیر شاہ انسپکٹر عظمیٰ خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر طالب گورنمنٹ اسکول ماڑی پور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سوزکی نمبری KS/8441 کو تحویل میں لے کر چھالیہ اور انڈین گٹکا اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

چھالیہ و انڈین گٹکا اسمگلنگ میں ملوث ملزم رفیق ولد رحمت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ تحویل میں لی گئی گاڑی سے 300 کلو گرام وزنی 25 عدد کٹے ، گٹکا اور ماوا میں استعمال ہونے والی چھالیہ اور  180 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد ہوا۔

ملزم کیخلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :