18 اگست ، 2023
کراچی میں سرکاری اراضی پر رہائشی منصوبہ بنوانے میں ملوث مختارکار کے خلاف اینٹی کرپشن کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق مراد میمن گوٹھ میں شہباز گوٹھ ٹو کے نام سے غیر قانونی رہائشی منصوبہ شروع کیا گیا۔ مختار کار اسلم شر نے منصوبے کیلئے دیہہ طور تپو کونکر ناکلاس 84 پر منصوبے کیلئے سرکاری اراضی کی فراہمی میں معاونت کی۔
مختارکار اسلم شر نے سرکاری اراضی پر منصوبے کے جعلی اور غیر قانونی کاغذات بنا کر اجازت دی۔ دستاویزات کے مطابق جعلی اورغیر قانونی کاغذات کی مدد سے اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین بلڈرز کے حوالے کی گئی۔
اسلم شرنے گوٹھ بنانے کے لیے بلڈرز کے حق میں مبینہ طور پر کھاتے تبدیل کیے۔ اینٹی کرپشن کورٹ نے مختارکار کے ساتھ حسام اسلم شیخ، ابوبکر اور دیگر کے خلاف بھِی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
مختار کار متعلقہ افسر کی مدد سے مبینہ طور پر مراد میمن گوٹھ کی دیگر بیش قیمت سرکاری زمین بیچنے میں مبینہ طور پر ملوث بتایا گیا ہے۔