Time 20 اگست ، 2023
پاکستان

اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا

اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل
اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ آج پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر ایف آئی اے حکام گزشتہ روز گرفتار کیے گئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو لیکر ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں کیس کی ان کیمرہ سماعت جاری ہے۔

مزید خبریں :