20 اگست ، 2023
ایک اچھی فلم وہ ہوتی ہے جس کی کہانی لوگوں کے ذہن سے محو نہ ہوسکے اور وہ اسے بار بار دیکھنے پر مجبور ہو جائیں۔
ہر فرد کی پسند مختلف ہو سکتی ہے مگر ناقدین تمام فلموں کو ان کی کہانی اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر بہترین قرار دیتے ہیں۔
روٹن ٹماٹوز اس حوالے سے اہم نام ہے جس کی جانب سے فلموں کی ریٹنگ کی جاتی ہے اور اس ریٹنگ کو لوگوں کی جانب سے بہت اہمیت بھی دی جاتی ہے۔
اس ویب سائٹ کی جانب سے کچھ عرصے پہلے گزشتہ 25 سال کی بہترین فلموں کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں سے 10 بہترین فلمیں درج ذیل ہیں۔
یہ میڈ میکس سیریز کی اب تک ریلیز ہونے والی چوتھی اور آخری فلم ہے (اس کی مزید فلموں پر بھی کام کیا جا رہا ہے)، جس میں ایک ایسے دور کو دکھایا گیا ہے جہاں انسان خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
انسانی تہذیب کے انہدام کے برسوں بعد کے اس عہد میں ایک خاتون موت کا مقابلہ کرتی ہے اور میکس ناچاہتے ہوئے بھی اس کی ٹیم کا حصہ بن جاتا ہے۔
اس فہرست میں یہ فلم نمبرون رکھی گئی ہے۔
جنوبی کوریا کی اس فلم نے 2020 میں اس وقت تاریخ رقم کی جب اس نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا۔
یہ پہلی ایشیائی فلم تھی جس نے آسکر کا سب سے بڑا ایوارڈ جیتا تھا جبکہ مجموعی طور پر 4 ایوارڈز اس کے حصے میں آئے تھے۔
یہ غربت کے شکار ایک خاندان کی کہانی ہے جس کا ایک رکن ایک دولت مند گھرانے میں کام کرنے لگتا ہے۔
بہت جلد پورا غریب خاندان اسی گھرانے کے لیے کام کرنے لگتا ہے اور ایک عجیب زندگی گزارنے لگتا ہے۔
روٹن ٹماٹوز کی فہرست میں یہ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
یہ پرتجسس فلم لاس اینجلس میں آکر بسنے والی ایک نئی اداکارہ کے گرد گھومتی ہے جس کی دوستی ایک خاتون سے ہو جاتی ہے۔
یہ دونوں ایک حادثے کے بارے میں جاننے کے لیے مل کر کام کرتی ہیں اور پھر جو کچھ ان کے سامنے آتا ہے وہ ناظرین کو دنگ کر دیتا ہے۔
یہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اسے ہر دور کی بہترین سپر ہیرو فلم بھی قرار دیا جاتا ہے جو بیٹ مین اور جوکر جیسے مقبول کامک کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔
فلم میں بیٹ مین کی جرائم پیشہ گروپس کے خلاف جدوجہد کو دکھایا گیا ہے اور یہ گروپس اس سے نمٹنے کے لیے جوکر کی خدمات حاصل کرلیتے ہیں۔
مگر جوکر پورے شہر کو گھٹنوں کے بل جھکا دیتا ہے۔
یہ فلم چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
یہ جاپان کی ایک انیمیٹڈ فلم ہے جو ایک 10 سالہ بچی اور اس کے والدین کے گرد گھومتی ہے۔
یہ تینوں نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد ایک راستے پر غلط جگہ مڑ جاتے ہیں جہاں وہ ایک amusement پارک دریافت کرتے ہیں۔
بچی کے والدین وہاں موجود چیزوں کو کھا کر جانور بن جاتے ہیں اور پھر کہانی بہت دلچسپ ہو جاتی ہے۔
یہ اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔
یہ ایک فنٹاسی فلم ہے جو اسپین میں تیار کی گئی اور اس میں 1944 کے عہد کا اسپین دکھایا گیا ہے۔
فلم کی کہانی حقیقی اور ماورائی دنیاؤں کے گرد گھومتی ہے۔
یہ اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔
ایکشن اور سائنس فکشن فلموں کو پسند کرنے والا کونسا فرد ہوگا جس نے کیانو ریوز کی اس فلم کو نہ دیکھا ہو۔
Neo (کیانو ریوز) کے گرد گھومنے والی اس فلم کی کہانی اب بھی دیکھنے والوں کے ذہنوں کو چکرا دیتی ہے۔
یہ اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے۔
فیس بک کی تشکیل کے دوران جو حالات پیش آئے اس کا احوال اس فلم میں بہت خوبصورت انداز سے پیش کیا گیا ہے۔
یہ فلم 2010 میں اس وقت ریلیز ہوئی تھی جب فیس بک کو عالمی سطح پر متعارف ہوئے 7 سال سے بھی کم وقت ہوا تھا اور سوشل میڈیا کا عہد کافی حد تک نیا تھا۔
فلم مکمل طور پر حقیقی واقعات پر مشتمل نہیں مگر اب بھی اسے دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
اس فلم کے حصے میں فہرست میں 10 واں نمبر آیا۔
یہ ایک ایسے فرد کی کہانی ہے جس کی زندگی 20 لاکھ ڈالرز ملنے پر ڈرامائی انداز سے بدل کر رہ جاتی ہے جو کہ منشیات کی ڈیل کی ہوتی ہے۔
اس کے بعد اس شخص کے پیچھے ایک قاتل لگ جاتا ہے جو اس دولت کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔
یہ اس فہرست میں 11 ویں نمبر پر ہے۔
یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو سب سے طاقتور آئل ٹائیکون بننا چاہتا ہے اور اس کے لیے اپنے لے پالک بیٹے کو بھی استعمال کرتا ہے۔
اس فہرست میں یہ 12 ویں نمبر پر موجود ہے۔