Geo News
Geo News

Time 21 اگست ، 2023
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کی ان 6 اداکاراؤں کی شادی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟ سب سے مہنگا کس نے پہنا؟

رواں برس سمیت گزشتہ دو سالوں میں بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں__فوٹو: فائل
رواں برس سمیت گزشتہ دو سالوں میں بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں__فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکاراؤں کی شادی ناصرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی خبروں کی زینت بنتی ہے جس کی بڑی وجہ مداحوں کا اپنی پسندیدہ فنکاروں کی زندگی میں دلچسپی ہے۔

رواں برس سمیت گزشتہ دو سالوں میں بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارائیں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، 2021 کے آخر میں کترینہ، 2022 میں عالیہ بھٹ جب کہ رواں سال فروری میں کیارا اڈوانی کی شادی ہوئی۔

ان تینوں کی شادی سے متعلق میڈیا میں خبریں آتی رہیں لیکن شادی سے قبل انہوں نے تصدیق نہیں کی، البتہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرکے مداحوں کو مطلع کیا۔

اس سے قبل دیپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما کی شادی بھی خفیہ ہی تھی جس میں فونز تک لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

اب حال ہی میں پنک ولا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ چھ اداکاراؤں نے اپنی شادی کے دن کس ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب کیا اور اس کی قیمت کیا تھی۔

1) انوشکا شرما:

انوشکا شرما اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی 11 دسمبر 2017 کو ہوئی تھی، اداکارہ نے اس روز جو عروسی لباس پہنا وہ روایت سے ذرا ہٹ کے تھا کیونکہ اس کا رنگ سرخ کے بجائے ہلکا گلابی ، آف وائٹ تھا۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انوشکا نے معروف ڈیزائنر سبیاساچی کا لہنگا زیب تن کیا جس کی قیمت تقریباً 32 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

2) سونم کپور:

سونم کپور کی شادی کاروباری شخصیت آنند آہوجا سے 8 مئی 2018 میں ہوئی، سونم کی شادی کے جوڑے کا رنگ سرخ تھا جب کہ اس کی قیمت سب سے زیادہ۔  سونم کپور نے شادی پر ڈیزائنر انورادھا وکیل کا جوڑا پہنا جس کی قیمت بھارتی میڈیا پنک ولا کے مطابق تقریباً 70 سے 90 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

3) دیپیکا پڈوکون:

دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی بھی 2018 میں ہوئی، اداکار جوڑا 14 نومبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔

سبیاساچی کے مرون اور سرخ رنگ کے جوڑے میں دیپیکا پر خوب رنگ روپ چڑھا، ان کا یہ لباس تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے کا تھا۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

4) کترینہ کیف:

کترینہ کیف نے بھی اپنی شادی کے لیے سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ لہنگا پہنا، اس لباس کی قیمت 17 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر 2021 کو ہوئی۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

5) عالیہ بھٹ:

14 اپریل 2022 کو رنبیر کپور کے ساتھ شادی کرنے والی عالیہ نے شادی کے روز لہنگے کے بجائے ساڑھی پہننا بہتر سمجھا۔

ان کی ساڑھی کا رنگ آف وائٹ تھا جسے سبیا ساچی نے ڈیزائن کیا، اس ساڑھی کی قیمت تقریباً 50 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

6) کیارا اڈوانی:

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی رواں برس 7 فروری کو ہوئی، کیارا نے منیش ملہوترا کا لہنگا پہنا جس کی قیمت تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل