21 اگست ، 2023
بھارت کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کی میزبانی میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔
ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، شبمن گل، شیریاس ائیر، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، اشن کشن، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج اور پراسید کرشنا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ رویندرا جڈیجا، شردل ٹھاکر، کے ایل راہول، اکسر پٹیل اور کلدیپ یادیو بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ سنجو سمسن کو اسٹینڈ بائی کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پہلا مقابلہ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو آپس میں آمنے سامنے ہو ں گی۔