عمران خان کی جیل میں سہولیات میں اضافہ، مینوئل سے ہٹ کر ساڑھے 11 بجے ناشتہ ملنے لگا

عمران خان کی جیل میں تاحال شیو بڑھی ہوئی ہے، شیونگ کٹ فراہم کی گئی لیکن انہوں نے استعمال نہیں کی: جیل ذرائع— فوٹو:فائل
عمران خان کی جیل میں تاحال شیو بڑھی ہوئی ہے، شیونگ کٹ فراہم کی گئی لیکن انہوں نے استعمال نہیں کی: جیل ذرائع— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اٹک جیل میں سہولیات میں اضافہ کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کو جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانا ملنے لگا، علی الصبح چیئرمین پی ٹی آئی کوبیرک سے نکل کر جیل احاطے میں واک کی بھی اجازت ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ عمران خان کو جیل مینوئل سے ہٹ کر ساڑھے 11 بجے ناشتہ ملنے لگا اور انہیں روزمرہ کی بنیاد پر پھل بھی دیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بیرک 2/1 تبدیل کرکے بیرک نمبر3 الاٹ کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کی جیل میں تاحال شیو بڑھی ہوئی ہے، شیونگ کٹ فراہم کی گئی لیکن انہوں نے استعمال نہیں کی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں سنائی جانے والی 3 سال قید کی سزا اٹک جیل میں کاٹ رہے ہیں۔

مزید خبریں :