Geo News
Geo News

Time 21 اگست ، 2023
پاکستان

صمصام بخاری کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتا ہوں، جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں آئی پی پی میں شامل ہورہا ہوں: صمصام بخاری— فوٹو: آئی پی پی
9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتا ہوں، جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں آئی پی پی میں شامل ہورہا ہوں: صمصام بخاری— فوٹو: آئی پی پی

سابق صوبائی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

لاہور میں صمصام بخاری نے جہانگیرترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور  9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتا ہوں، جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں آئی پی پی میں شامل ہورہا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ جو آڈیو لیک ہوئی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

اس موقع پر آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ نئی مردم شماری کی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن ہونے چاہیے، مارچ میں سینٹ الیکشن ہونے ہیں اس سے پہلے عام انتخابات ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پر افسوس ہے۔