21 اگست ، 2023
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت 3100 روپے بڑھی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 3100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 29 ہزار 900 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 2658 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 97 ہزار 102 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1891 ڈالر فی اونس ہے۔