23 اگست ، 2023
ایشیا کپ کی سکیورٹی کے لیے نگران پنجاب حکومت نے فوج اور رینجرز کی طلبی کے لیے وفاق کو سمری بھجوادی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی طلبی کی سمری وفاق کو بھجوادی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد فوج اور رینجرز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپردکی جائیں گی۔
یاد رہےکہ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے، پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور نیپال کےدرمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائےگا۔