Time 24 اگست ، 2023
کھیل

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان میڈل کی دوڑ سے آؤٹ

ایشین والی بال چیمپئن شپ کے ٹاپ 12 میں ایران نے پاکستان کو0-3 سے شکست دی—فوٹو: ایشین والی بال چیمپئن شپ
ایشین والی بال چیمپئن شپ کے ٹاپ 12 میں ایران نے پاکستان کو0-3 سے شکست دی—فوٹو: ایشین والی بال چیمپئن شپ

ایشین والی بال  چیمپئن شپ میں  پاکستان میڈل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگیا۔

ایران کے شہر ارومیہ میں جاری ایشین والی بال چیمپئن شپ کے ٹاپ 12 میں ایران نے پاکستان کو0-3 سے شکست دی، ایران نے 18-25، 15-25 اور 13-25 سے کامیابی حاصل کی۔

ٹاپ 12 میں شکست کے بعد پاکستان ساتویں سے دسویں پوزیشن کے میچ کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق ساتویں سے دسویں  پوزیشن کے پلے آف میں پاکستان 25 اگست کو ایکشن میں ہوگا۔

پاکستان پلے آف میں بھارت اور انڈونیشیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔

مزید خبریں :