24 اگست ، 2023
رانی پور میں فاطمہ ہلاکت کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کی مریدوں سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔
جیونیوز حساس ترین کیس کی شواہد سامنے لے آیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ اعلیٰ حکام کی جانب سے ملاقات پرپابندی کے باوجود مقامی ایس ایچ او مبینہ طور پر رقم لے کر ملزم پیر اسد شاہ کی مریدوں سے ملاقاتیں کروانے لگا۔
اس سے قبل ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی جیونیوز سےگفتگو میں کہہ چکے ہیں کہ اس کیس میں پولیس کوئی دباؤبرداشت نہیں کرےگی، کیس میں نامزد ملزمہ حنا شاہ کی 7 روزہ ضمانت کی مدت بھی ختم ہوگی۔
مظلوم خاندان کو انصاف دلانے کے لیے پولیس بااثر ملزمہ کو گرفتار کرے گی یا نہیں، متاثرین نے اعلیٰ حکام سے امیدیں باندھ لیں۔