24 اگست ، 2023
کراچی: انٹر بینک میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے پہلی مرتبہ 300 کا ہندسہ عبور کیا اور مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر 58 پیسے اضافے کے بعد 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 75 پیسے پر پہنچا اورکاروبار کے اختتام پر 63 پوائنٹس اضافے سے 299 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے بڑھ کر 314 روپے ہوگیا ہے۔