Time 24 اگست ، 2023
پاکستان

سانحہ جڑانوالہ: پولیس نے مرکزی ملزمان کے محلے دار کو گرفتار کرلیا

میرا اس سانحہ سے کوئی تعلق نہیں، اس روز میں جڑانوالہ میں نہیں تھا: پاسٹر عالم امجد/ فوٹو سوشل میڈیا
میرا اس سانحہ سے کوئی تعلق نہیں، اس روز میں جڑانوالہ میں نہیں تھا: پاسٹر عالم امجد/ فوٹو سوشل میڈیا

فیصل آباد: پولیس نے وزیر آباد میں کارروائی کرکے سانحہ جڑانوالہ کے مرکزی ملزمان کے محلے دار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیر آباد میں چھاپہ مار کر مرکزی ملزمان کے محلے دار پاسٹر عالم امجد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتاری سے قبل پاسٹر عالم امجد کا ریکارڈکیا گیا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں پاسٹر عالم نے کہا کہ میرا اس سانحہ سےکوئی تعلق نہیں، اس روز میں جڑانوالہ میں نہیں تھا۔

پاسٹر عالم امجد کی اہلیہ کا کہنا ہےکہ سانحہ کے روزپاسٹرعالم پشاور میں تھے اور ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں، شوہر اس کیس میں پکڑے گئے مرکزی ملزمان کے واقف کار ہیں۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے جڑانوالا میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کی تھی جس میں سے 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :