Time 24 اگست ، 2023
کاروبار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فروخت جلد شروع ہونے کا امکان

خریدی گئی 10 ہزار ٹن میں سے 2145 ٹن چینی شوگر ملز سے اٹھالی گئی ہے اور چینی کی فراہمی جلد یوٹیلیٹی اسٹورز پر شروع کردی جائے گی: ذرائع/ فائل فوٹو
خریدی گئی 10 ہزار ٹن میں سے 2145 ٹن چینی شوگر ملز سے اٹھالی گئی ہے اور چینی کی فراہمی جلد یوٹیلیٹی اسٹورز پر شروع کردی جائے گی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی کی فروخت شدہ معطل عمل کو بحال کردیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق  خریدی گئی 10ہزار ٹن میں سے 2145 ٹن چینی شوگر ملز سے اٹھالی گئی ہے اور چینی کی فراہمی جلد یوٹیلیٹی اسٹورز پر شروع کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی نہ خریدی جاتی تو چینی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ تھا اسی لیے یوٹیلیٹی اسٹورز نےگزشتہ ماہ10ہزار ٹن چینی خریدی تھی۔

ذرائع کے مطابق فی کلو چینی 130 روپے کے حساب سے خریدی گئی ہے اور اخراجات ملا کر چینی تقریباً 140 روپے کلو میں پڑنی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی مہینوں سے چینی دستیاب نہیں تھی جس وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی خریدنے کے لیے آنے والوں کو خالی ہاتھ جانا پڑرہا تھا۔

مزید خبریں :