جرائم

اسلام آباد: دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد

مسافر تجزیر خان نے ہیروئن والے یہ پیکٹ بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھے تھے: اے ایس ایف/ فوٹو اے ایس ایف
مسافر تجزیر خان نے ہیروئن والے یہ پیکٹ بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھے تھے: اے ایس ایف/ فوٹو اے ایس ایف

اسلام آباد: اے ایس ایف نے ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر سے  ہیروئن اور کرسٹل آئس برآمد کرلی۔

ترجمان ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے مطابق عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کی جس میں دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے ہیروئن اور آئس کرسٹل وائٹ ہیروئن سے بھرے دو پیکٹ برآمد کیے گئے جن کی مجموعی مقدار 1.996 کلو گرام ہے۔

ترجمان کے مطابق مسافر تجزیر خان نے ہیروئن والے یہ پیکٹ بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھے تھے تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران نہایت پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنادی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :