دنیا
Time 26 اگست ، 2023

امریکا کا جدید فوجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

امریکی فوج کا ایف18 طیارہ سان ڈیاگو میں میرین کور ائیر اسٹیشن کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ فوٹو فائل
امریکی فوج کا ایف18 طیارہ سان ڈیاگو میں میرین کور ائیر اسٹیشن کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ فوٹو فائل

امریکا میں جدید فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا ایف18 طیارہ سان ڈیاگو میں میرین کور ائیر اسٹیشن کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ امریکی بحریہ کے زیر استعمال اور معمول کی پرواز پر تھا۔

امریکی انتظامیہ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک پائلٹ کے خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں گراؤنڈ پر کسی قسم کا پراپرٹی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ گرنےکی وجوہات جاننے کیلئے حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں :