Time 27 اگست ، 2023
پاکستان

بجلی کے بلوں سے کے ایم سی بھی پریشان، ماہانہ سوا کروڑ کی بچت کا منصوبہ تیار کر لیا

کراچی کی 106 اہم شاہراہوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
 کراچی کی 106 اہم شاہراہوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

 بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) بھی پریشان ہو گئی اور ماہانہ سوا کروڑ روپے کی بچت کا نیا منصوبہ تیار کر لیا۔

کراچی کی 106 مرکزی شاہراہوں پر لگی اسٹریٹ لائٹس کا ماہانہ بل لگ بھگ ایک کروڑ 25 لاکھ روپے آتا ہے جس کی بچت کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اہم شاہراہوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب معاشی تجزیہ کاروں نے بجلی کے بلوں میں فوری کمی کا نسخہ بھی بتایا ہے۔

ماہرِ معاشیات فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں 30 فیصد مختلف حکومتی ٹیکسز ہیں جنھیں کم کرکے عوام کو فوری ریلیف دیا جاسکتا ہے، اس کمی کو براہ راست ٹیکس لگا کر پورا کیا جائے۔

اس کے علاوہ معاشی تجزیہ کار خاقان نجیب نے گرمی میں آئے بلوں کو قسط وار وصول کرنے کی تجویز  دی اور بتایا کہ بلوں میں ایک حصہ 18 فیصد جی ایس ٹی کا ہے، اس میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے دوبارہ بات چیت کی جائے۔

مزید خبریں :