Geo News
Geo News

Time 27 اگست ، 2023
دنیا

بچوں کی اسکول سے غیر حاضری پر والدین جیل بھی جاسکتے ہیں

اگر بچہ اسکول سے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے 20 دن تک غیر حاضر رہا تو اس کی سزا اس کے والدین کو ملے گی__فائل فوٹو
اگر بچہ اسکول سے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے 20 دن تک غیر حاضر رہا تو اس کی سزا اس کے والدین کو ملے گی__فائل فوٹو

سعودی عرب کے اسکولوں میں طالب علم اگر بغیر بتائے زیادہ دن تک غیر حاضر رہے تو ان کے والدین کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

سعودی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مملکت میں اگر بچہ اسکول سے بغیر کسی  ٹھوس وجہ کے 20 دن تک غیر حاضر رہا تو اس کی سزا اس کے والدین کو ملے گی۔

سعودی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق والدین کا غیر موجودگی کے بارے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے اور کوئی خاطر خواہ جواب نہ دینے پر اسکول انتظامیہ تعلیمی بورڈ کو شکایت کرنے کی اہل ہوگی جس کے بعد والد ین کو مملکت کے چائلڈ پروٹیکشن قانون کے تحت پبلک پراسیکیوشن کے ذریعے انکوائری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر تفتیش مکمل کرنے کے بعد کیس کو عدالت میں پیش کرے گا جہاں جج کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ والدین کے خلاف مناسب مدت کی جیل کی سزا جاری کرے۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ اقدام نئے تعلیمی سال میں 'مثالی مطالعہ' کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مذکورہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد تعلیمی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔